وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ترکی کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

استنبول (نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ترکی کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہو گئے۔ استنبول ہوائی اڈے پر ڈپٹی گورنر استنبول مسٹر علی پرتال اور پاکستانی سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔ وزیر خارجہ دو روز قبل ترکی کی میزبانی میں منعقدہ”پاکستان، ،افغانستان ،ترکی سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول آئے تھے۔وزیر خارجہ نے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کی معاونت کے عزم کا اعادہ کیا ۔وزیر خارجہ نے ترک اور افغان وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا۔وزیر خارجہ نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کی حوصلہ شکنی کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے استنبول میں قیام کے دوران مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کی اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے موقف کی وضاحت کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر