نیب پر تنقید کرنیوالے پہلے حقائق کو دیکھیں پھر بات کریں، چئیرمین نیب نے نیب کی کارکردگی بتا دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیب کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی۔ پریس ریلیز کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب شوگر سبسڈی ، آٹا سکینڈل،منی لانڈرنگ،فیک اکائونٹس، اختیارات کا ناجائز استعمال ، آمدن سے زائد اثاثوں ، غیر قانونی اور جعلی ہائوسنگ سوسائیٹیوں کی طرف سے عوام کے اربوں روپے لوٹنے کے میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچنے کیلئے کسی دبائو، پریشر اور دھمکی کی پروان کئے بغیر قانون کے مطابق اپنی قومی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا تاکہ قوم کے اربوں روپے لوٹنے والی بڑی مچھلیوں اور ان بااثر افراد جن سے ماضی میں ان کی غیر قانونی منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے بارے پوچھنے کے بارے میں نہ سوچا جا سکتا تھا۔اور نہ ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی مگر نیب نے قانون کے مطابق ایسے تمام عناصر کے خلاف بدعنوانی کے 1269ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب اور بدعنوانی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتےجبکہ نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب نے گزشتہ تین سالوں مین قوم کے 487ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بر آمدکرکے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں جوکہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب پر تنقید کرنیوالوں کو نیب کا مشورہ ہے کہ پہلے نیب آرڈیننس اور نیب کے قیام سے اب تک کارروائی کا جائزہ لیں اور حقائق کو دیکھ کر بات کریںکیونکہ نیب نے قیام سے اب تک نہ صرف 790ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کروائے ہیں جو کہ کسی دوسرے انسداد بدعنوانی کے ادارے کی کارکردگی سے ہزار درجہ بہتر کارکردگی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر