اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عمران خان کی تقریر پر سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا رد عمل ۔کہا کہ نیازی صاحب کا ڈھائی سالہ اقتدار عوام پر عذاب ہے۔ صاحب آپ کے اقتدار میں مودی نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنایا۔فیصل کریم کنڈی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب آپ نے وعدہ کیا تھا خودکشی کروں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاوں گا۔نیازی صاحب آپ نے ملک کی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی۔ نیازی صاحب یہ کیسا انصاف ہے آپ کا گھر ریگیولرزائیز ہوتا ہےاور غریبوں کی جھوپڑیاں مسمار ہوتی ہیں ۔ نام نہاد صحت کارڈ سے کتنے لوگوں کا علاج ہوا ہے ۔فیصل کریم کنڈی نے چیلنج کیا کہ اعدادوشمار پارلیمان میں لائیں ۔اور سوال کیا کہ پٹرول، ادویات، چینی اور گندم کا بحران پیدا کرکے لوٹ مار کرنے والےجیل کیوں نہیں گئے ؟ طنز کرتے ہوئے کہاکہاں ہیں دو سو ارب ڈالر ، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر ۔
نیازی صاحب کا ڈھائی سالہ اقتدار عوام پر عذاب ہے، فیصل کریم کنڈی کا وزیراعظم کی تقریر پر ردِ عمل



