آزاد کشمیر انتخابات، زرداری ہاوس میں تیسرے روز پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تشکیل دئیے گئے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس تیسرے روز بھی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسز فریال تالپور نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور عظیم والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی طرح کشمیریوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی رائے شماری کے حق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کاہ کہ مودی کے اقتدار میں آنے کے لئے دعائیں مانگنے والے قوم سے معافی مانگیں اور اپنی پوزیشن واضح کریں کہ وہ مودی کے ہمدرد اور ان کے اقتدار میں آنے کے لئے بیتاب کیوں تھے۔ مسز فریال تالپور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم انسان آج مودی کی بربریت کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ نالائق اور نااہل حکومت عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ مسز فریال تالپور نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان، بزرگ اور خواتین انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیریوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے اتوار کے روز میرپور ڈویژن کے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویو کئے۔ بورڈ کے اجلاس میں سید نیر حسین بخاری، چوہدری لطیف اکبر، سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید، چوہدری یٰسین، فیصل ممتاز راٹھور، سردار جاوید ایوب، چوہدری پرویز اشرف، نبیلہ ایوب اور دیگر نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر