او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے

ایپل نے ایک تقریب میں آئی فون 12 اور آئی فون 12 منی متعارف کرا دئیے۔ ان دونوں میں ایپل نے کچھ ایسے فیچر متعارف کرائے ہیں، جو پریمیم صارفین کے لیے مخصوص ہیں۔ ایپل آئی فون 12 ایپل آئی فون 12 (Apple iPhone 12) میں ایپل نے پچھلی ماڈل کے آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے کو سپر ایکس ڈی آر او ایل ای ڈی ڈسپلے سے تبدیل کیا ہے۔اس فون کا سائز 6.1 انچ ہے اور اس کی ریزولوشن بھی پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر یعنی 2532×1170 پکسل (460 پکسلز فی انچ) ہے۔
اس فون کا ڈسپلے بھی پرو ماڈل کی طرح زیادہ سے زیادہ 1200 nits تک روشن ہو سکتا ہے۔اس کی سکرین کا سٹینڈرڈ ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے اور اس میں پہلے کی طرح نوچ بھی ہے۔اس فون کے ڈسپلے کی حفاظت کے لیے ایپل نے گوریلا گلاس بنانے والی کمپنی کورننگ کے ساتھ مل کر سرامک شیلڈ بنائی ہے۔
ایپل کا کہنا ہے کہ سرامک شیلڈ کی ڈراپ پرفارمنس 4 گنا بہتر ہے اور یہ کسی بھی سمارٹ فون کے گلاس سے زیادہ سخت ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر