پشاور(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی 64 ہو گئی ہے۔ نصیر ٹیچنگ اسپتال پشاور کے شعبہ نفسیات میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی چند روز قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے۔ مرض کی تشخیص کے بعد وہ پشاور ہی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ رات حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکے۔ پروانشل ڈاکٹرز ایسویسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق طبی عملے کی مجموعی تعداد 97 ہوگئی ہے جن میں 64 ڈاکٹرز، 15 پیرامیڈیکس، 6 نرسز اور 13 کلاس فور ملازمین شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس سے جاں بحق ،صوبے میں وبا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی 64 ہو گئی



