کورونا کی تیسری لہر، خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح پندرہ فیصد سے بڑھ گئی

پشاور (نیشنل ٹائمز) کورونا کی تیسری لہر کے دوران خیبر پختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح بڑھنے لگی، پشاور ڈویژن میں مجموعی طور پر 55 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہو گئے، صوبہ بھر میں 14 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے فعال کیسز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر میں خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح پندرہ فیصد سے بڑھ گئی، صوبے کے متعدد اضلاع میں کیسز کی شرح بھی مزید بڑھنے لگی۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافہ ہونے لگا، پشاور ڈویژن میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ 55 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں 3 ہزار 648 فعال کیسز ہیں، سوات میں 6 ہزار 733 جبکہ ایک ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث شہریوں میں بھی تشویش پائی جارہی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 15 لاکھ 38 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ 14 ہزار 399 فعال کیسز ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے حکومت کو سخت اقدامات اٹھانے چاہیئے تاکہ سے مثبت شرح میں اضافے کو روکا جاسکے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر