اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی نے کرونا کیسز میں اضافہ پر شدید اظہار تشویش کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے براہِ راست ذمہ دار عمران خان خود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل تک کورونا کو نزلا اور زکام قرار دینے والا شخص آج کیسز میں اضافے کا ذمہ دار عوام کو قرار دے رہا ہے۔ نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ کرونا کو غیر سنجیدہ لینے کی گواہی یہ ہے کہ حال ہی میں کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی تصویریں جاری کروائیں۔ نیر بخاری نے سوال اٹھایا کی خان صاحب بتائیں کہ وزیراعظم کے اس غیر زمہ دارانہ رویہ اور عمل سے کورونا مریضوں اور عوام تک کیا پیغام گیا؟ ۔نیر بخاری نے کہا کہ کورونا کی روک تھام سے متعلق پیپلزپارٹی کی تجاویز کو نظرانداز کیا گیا ۔پیلپلز پارٹی کرونا پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے قابل عمل تجاویز پر عمل کیا جاتا تو کرونا وبا پر قابو پایا جا سکتا تھا ۔چیرمین بلاول نے ذاتی نگرانی میں سندھ حکومت نے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا اور سندھ حکومت اسوقت بھی عوام کو رونا سے محفوظ بنانے کے اقدامات میں آگے آگے ہے ۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ عوام جانتی ہے کہ کورونا کے دوران خود وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے بڑے بڑے اجتماع کئے۔کورونا کی روک تھام کے لئے اب بھی حکومت کی کوئی واضح پالیسی نہیں۔سید نیر بخاری نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں سہولیات اور ویکسین کی فراہمی کی بجائے صرف عوام کو احتیاط کا کہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام احتیاط ضرور کرے لیکن ریاست بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
کورونا کیسز میں اضافے کے براہِ راست ذمہ دار عمران خان خود ہیں، نیر حسین بخاری



