مری کے عوام کیلئے7 ارب80 کروڑ روپے کا تاریخی پیکج، بزدارحکومت مری کی حقیقی ترقی کیلئے کوشاں ہے ، فردوس عاشق اعوان

لاہور (نیشنل ٹائمز) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدارحکومت نے مری کے عوام کیلئے7 ارب80کروڑ کے تاریخی پیکج کا اعلان کیا ہے، ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بزدارحکومت کے مری کے عوام کیلئے7ارب80کروڑکاتاریخی پیکج میں کوٹلی ستیاں کومری کی طرزپرسیاحتی مرکز بنانے کامنصوبہ، کوہسار یونیورسٹی مری میں خصوصی اسٹڈی سینٹر کا قیام اور کہوٹہ، کوٹلی ستیاں،کلرسیداں کے اسکولوں کی اپ گریڈنگ شامل ہیں،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بہترآمدورفت کیلئے ہائی ویز،دھنوئی تانارڑرابطہ سڑکوں ، لوئرٹوپہ مری اوربوستان آباد میں سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی ، تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ کی اپ گریڈنگ کے ساتھ ساتھ پارکنگ مسائل سے چھٹکارے کیلئے جھیکاگلی میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر ہوگی،معاون خصوصی نے کہا کہ مقامی شہریوں اور سیاحوں کیلئے فراہمی ونکاسی آب کے منصوبے بھی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی مری کومیونسپل کارپوریشن کادرجہ دیدیاگیا ہے، مری میں نئے بلڈنگ لاز کا نفاذ کیا جائے گا ، ماضی کے حکمران مری میں بیٹھ کرکرپشن کے منصوبے گھڑتے رہے لیکن بزدارحکومت مری کی حقیقی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر