پنجاب کے مزید 4 اضلاع میں تمام نجی اور سرکاری اسکولز بند کردیے گئے

لاہور(نیشنل ٹائمز) کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے مزید 4 اضلاع میں تمام نجی اور سرکاری اسکولز بند کردیے گئے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کورونا کےبڑھتے کیسز کے پیش نظر کُل 17اضلاع کے سرکاری اور نجی اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، 13اضلاع میں اسکول پہلے سے بند ہیں تاہم اوکاڑہ، جھنگ، خانیوال اور بھکر میں بھی اب اسکولز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ باقی اضلاع میں اسکولز ایس او پیز پر عملدرآمد کےساتھ پرانے شیڈول کےمطابق کھلے رہیں گے۔ڈاکٹرمراد راس نے کہاکہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ مشکل تھا تاہم طلبا اور اساتذہ کی حفاظت کے لیے ایسا کرنا پڑا، طلبہ، اساتذہ اور والدین کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر