اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گی جہاں وہ ریلی کی صورت میں حلقہ این اے 249 میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز آج شام 6 بجے کراچی پہنچیں گی وہ کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست اے این 249 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر میں شرکت کریں گی جس کے بعد ریلی کی صورت میں حلقہ این اے 249 جائیں گی اور انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔مریم نواز اتوار کی سہ پہر پارٹی رہنماؤں اور صحافیوں سے ملاقاتیں کریں گی جب کہ سابق گورنر محمد زبیر کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی، وہ اتوار کی شام کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گی۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گی



