اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیشگی ادائیگی کے ذریعے جبری مشقت کرانے کو غلامی کی قسم قرار دیتے ہوئے غیر آئینی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی دارالحکومت سے جبری مشقت کے خاتمے کی درخواست پر چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ۔عدالت نے چیف کمشنر اور آئی جی پولیس اسلام آباد کو وفاقی دارالحکومت میں جبری مشقت کے واقعات پر قابو پانے کا حکم دیا، فیصلے میں کہا کہ اگر آئی جی اور چیف کمشنر ناکام ہوئے تو سیکرٹری داخلہ کو طلب کر کے پوچھیں گے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا وفاقی دارالحکومت سے جبری مشقت ختم کرانے کا حکم



