لاہور ( نیشنل ٹائمز) جہانگیر ترین سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز صاحبزادہ محبوب سلطان اور امیر سلطان نے ملاقات کی ، دونوں نے جہانگیر ترین کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر صاحبزادہ محبوب سلطان اور امیر سلطان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات ہیں ، ہماری تمام حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے ۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی میں ہونے والی سازش کا مل کر بھرپور مقابلہ کریں گے ۔
مزید دو ایم این ایز نے جہانگیر ترین کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کر ادی



