وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا تین روزہ دورہ ء ایران کامیابی سے مکمل

تہران(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا تین روزہ دورہ ء ایران کامیابی سے مکمل ہو گیا۔وزیر خارجہ نے دورہ ء ایران کے دوران ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ،ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقاتیں کیں۔وزیر خارجہ نے ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا۔وزیر خارجہ نے مغربی ممالک میں چند شر پسند عناصر کی جانب سے اسلاموفوبیا کے رحجان میں اضافے اور حرمت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے تحفظ کے لئے ایرانی قیادت کے ساتھ مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کی اور انہیں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ اپنے دورے کے آخری حصے میں مشہد گئے ۔جہاں انہوں نے امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری دیوزیر خارجہ نے مشہد میں آستانہ ء قدس رضوی کے متولّی حجتہ السلام والمسلمین جناب احمد مروی سے ملاقات کی اور انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے، زائرین کی سہولت کیلئے منظور کی گئی ۔پالیسی سے آگاہ کیا ،وزیر خارجہ نے مشہد میں پاکستانی قونصل خانے کا دورہ بھی کیا۔وزیر خارجہ، اسلاموفوبیا کے خلاف وزیر اعظم کے وژن “اتحاد بین المسلمین” پر عملدرآمد کرتے ہوئے، مسلسل اور سنجیدہ کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ ایران نے نہ صرف وزیر خارجہ کی کاوشوں کو سراہا بلکہ اس مشن میں پاکستان کے ساتھ مل کر علم اٹھانے کا عندیہ دیاوزیر خارجہ آج دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر