اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،اپنے دورہ ء ایران کے تیسرے روز، مشہدِ مقدس پہنچ گئے۔ مشہد پہنچنے پر ان کا استقبال ڈپٹی گورنر جنرل خراسان نبی ہور نے کیا۔ اس موقع پر ایران میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیرخارجہ، مشہد میں روضہ ء حضرت امام رضا علیہ السلام پر حاضری دیں گے ۔وزیر خارجہ مشہدمقدس میں، آستان قدس رضوی،کے متولّی، حجۃ الاسلام و المسلمین احمد مروی سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں ،تحفظ حرمت رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ ء خیال کیا جائے گا ۔وزیر خارجہ مشہد میں واقع پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کریں گے اور وہاں تعینات پاکستانی سفارت کاروں و دیگر سفارتی عملے سے ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،اپنے دورہء ایران کے تیسرے روز، مشہدِ مقدس پہنچ گئے



