اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت ۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں ہونیوالی شہادتوں پر دل گرفتہ ہوں۔ بزدل دشمن نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امن و استحکام کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔ پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے والے ملک دشمن عناصر کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ وزیر خارجہ کی شہداء کیلئے بلندی ء درجات، اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت



