وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی قیادت میں وفدکی اہم ملاقات

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)‏وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبائی وزراء میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم احمد کھوسہ، پارلیمانی سیکرٹریز میر سکندر عمرانی، محترمہ بشریٰ رند، چیف سیکریٹری بلوچستان سمیت اعلیٰ حکام موجودتھے۔‏ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہم معدنیات، فشریز، زراعت، لائیو اسٹاک اور ٹیکنیکل ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں چین کے تعاون سے مزید استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل سے علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔گوادر میں انفراسٹرکچر کی ترقی، صحت، تعلیم سمیت پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ماضی کی حکومتوں نے سی پیک منصوبہ سے خاطر خواہ فوائد حاصل نہیں کئے۔ کوسٹل ایریاز کی ترقی کےلئے ماسٹر پلان جبکہ سیاحت کے فروغ کے اقدامات کر رہے ہیں۔گوادر میں چائنیز لرننگ سینٹر اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ مقامی لوگوں کو ہنر مند بنانے کے لیے اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام شروع کیا جائے۔بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔‏چینی کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں۔ چینی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولتیں دیں گے۔ وزیراعلی نے گوادر کو کراچی سے بذریعہ ریلوے نیٹ ورک ملانے کی تجویزپیش کی اور کہاچائنیز ماہرین جیٹیز کی بحالی و ترقی میں معاونت فراہم کریں۔فشریز سیکٹر میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔چین کے سفیر نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان حکومت کے ترقی کے لیے موثر اقدامات کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ پر 150 بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر کر رہے ہیں۔گوادر پورٹ سے شہر تک سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے۔بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے چینی کمپنیوں کو راغب کیا جائے گا۔ صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 1700 مستحق خاندانوں کیلئے اشیاء خورد نوش مہیا کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر