‘بریک ڈاؤن پر گھبرانے کی کوئی بات نہیں’ وزیراعلیٰ پنجاب ہ بجلی کے بریک ڈاؤن پر عوام پریشان نہ ہوں گبھرانے کی کوئی بات نہیں،

لاہور: پاکستان بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن پر عوام پریشان نہ ہوں گبھرانے کی کوئی بات نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں عوام سے اپیل ہے کہ وہ صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔
فنی خرابی کو دور کیا جا رہا ہے، متعلقہ ادارے کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔ جبکہ وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر ای اوز اور ڈی پی او ز کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس افسران مستعدی سے فرائض سرانجام دیں، پولیس افسران اپنے علاقوں میں گشت مزید بڑھائیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

ایس ایچ اوز تھانوں میں بیٹھنے کی بجائے ہمہ وقت خود پٹرولنگ کریں، پولیس گاڑیاں گشت کریں اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور تصویری ثبوت کے ساتھ رپورٹ صبح وزیراعلیٰ آفس میں جمع کرائی جائے جب کہ ان ہدایات پر فوری طورپر عمل کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان بھر میں بجلی کے ایک بڑے بریک ڈاؤن کے بعد تمام چھوٹے بڑے شہر اور دیہات تاریکی میں ڈوب گئے تھے اور کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بجلی بحال نہیں ہو سکی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر