اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر جانبداری کا اہم سوال اٹھ چکا ہے۔ اسد قیصر اجلاس اسپیکر کے طور پر نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر اجلاس کی کارروائی چلاتے ہیں۔اسد قیصر اب مزید عہدے پر فائز رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔پیپلزپارٹی شروع دن سے اسپیکر کے اس جانبداری کی بھرپور مذمت کرتی آ رہی ہے۔حکومت خود جلد بازی میں اجلاس بلاکر ایک حساس معاملے کو مزید بگاڑنا چاہتی ہے۔نااہل حکومت نے حساس معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں ہی نہیں لیا اور جلد بازی میں اجلاس بلا لیا۔ حکومت اپوزیشن کو دیوار میں لگانے کی کوششوں میں دراصل اپنی ہی حکومت دیوار میں لگا رہی ہے۔سلیکٹڈ حکمران پارلیمانی روایات سے لاعلم ہیں، انہیں معلوم نہیں کہ حساس معاملات ملکر حل ہوتے ہیں، حکومت کے اس رویے سے ایوان کا ماحول بہتر نہیں ہو سکتا، انہیں اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر جانبداری کا اہم سوال اٹھ چکا ہے



