اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صدارتی محل آمدصدارتی محل تشریف آوری پر وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات۔ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ اس ملاقات میں موجود تھے ۔وزیر خارجہ نے صدرِ پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے، صدر روحانی اور برادر ایرانی قوم کے لئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا ۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت، کشمیری مسلمانوں کے نکتہ ء نظر کی مسلسل حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر عزت مآب آیت اللہ سید علی خامنائی اور صدر روحانی کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔وزیر خارجہ کی ایرانی صدر سے پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مختلف طریقہ ہائے کار پر گفتگو دونوں ممالک میں مشترک تاریخ، ثقافت، مذہب اور زبان پر مبنی خوشگوار قریبی اور مضبوط تعلقات استوار ہیں۔ ہم، وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں، برادر ملک ایران کے ساتھ، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے ساتھ، ساتھ، باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔صدر حسن روحانی نےایران کی جانب سے، تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں کی استواری اور سرحدی انتظام(باڈر مینجمنٹ ) میں پاکستان کے ساتھ، دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے ایرانی عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ مخدوم کی صدارتی محل آمد, صدارتی محل تشریف آوری پر وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم



