چینی اسکینڈل؛ وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نیب میں طلب

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) نیب نے چینی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کو 4 مئی کو طلب کرلیا۔ نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم میاں اسلم سے تفتیش کرے گی۔ نیب شوگراسیکنڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق میاں اسلم کو2018 تا 2019 میں چینی پردی دی گئی سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان سے چینی کی برآمد کا اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب نیب نے سابق صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری کوبھی نیب راولپنڈی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 19-2018 میں چینی یہ کہہ کر برآمد کی گئی تھی کہ ملک میں اس کے وافرذخائرموجود ہیں ۔ پنجاب حکومت نے چینی کی برآمد پرشوگرملز مالکان کو اربوں روپے کی سبسڈی تھی تاہم اس کے بعد ہی ملک میں چینی کا بحران پیدا ہوا اور ناصرف پاکستان کو چینی درآمد کرنی پڑگئی بلکہ 58 روپے کی کل ملنے والی چینی کی قیمت 120 روپے فی کلوتک جاپہنچی۔ اب بھی اس کے نرخ مقامی مارکیٹ میں 95 سے 105 روپے فی کلو تک ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر