وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستان ہاؤس آمد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستان ہاؤس آمد۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور سفارتخانے کے افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ نے “پاکستان ہاؤس” میں ایران میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین یکساں مذہبی، تہذیبی اقدار پر استوار، دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں ۔میرے دورہ ء ایران کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانا ہے ۔ پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ ہمارے سفارت کاروں کو معاشی سفارت کاری پر عمل پیرا ہوتے ہوئے، پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ مجھے خوشی ہے کہ ایران نے، پاک ایران مشرکہ بارڈر پر “تجارتی مراکز کھولنے کی تجویز کو نہ صرف سراہا بلکہ اسے عملی پہنانے کیلئے بھرپور آمادگی کا اظہار کیا۔مجھے یہ بناتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ کل” پاک ایران مشترکہ سرحد پر “بارڈر مارکیٹ” کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔مشترکہ سرحد پر باڈر مارکیٹس کے قیام سے جہاں ایک طرف قانونی تجارت کو فردغ ملے گا وہاں دونوں جانب سرحدی علاقے کے مکینوں کی معاشی حالت بدل جائے گی ۔مجھے خوشی ہے کہ ایران حکومت نے ، 2012 سے پاکستان سے کنو(Citrus ) کی امپورٹ پر عائد پابندی کو ختم کر دیا ہے۔یہ اقدام پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے اور کنو کی کاشت اور کاروبار سے وابستہ پاکستانی تاجروں کیلئے ایک انتہائی خوش آئند بات ہے ۔ ایران میں، پاکستانی سفیر “رحیم حیات قریشی” نے وزیر خارجہ اور ان کے وفد کے اعزاز میں “افطار ڈنر” کا اہتمام کیا۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر