سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے تین سوال پوچھ لیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے تین سوال پوچھ لیے۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دس رکنی فل کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس نظرثانی کیس کی سماعت کی۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ نے دلائل دیے کہ گزشتہ دو برس کے دوران ہزاروں بار مرچکی ہوں، میرے خاوند ایف بی آر کے سامنے ہیں نہ میں سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے ہوں، سپریم کورٹ سے اپنا حکم واپس لینے کی استدعا کرتی ہوں۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے دلائل دیے کہ ایف بی آر شہزاد اکبر اور جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ملکیت ہے، میرے دین اور عدالت پر حملہ ہو تو جذباتی ہوں، 12 مئی کے واقعہ پر تحقیقات ہوتی تو آج ذمہ دار دبئی میں نہ ہوتا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ کا واحد دفاع ہے کہ اہلیہ کے اثاثوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، آپ کہتے تھے کہ اہلیہ کے اثاثوں کا انہیں سے پوچھیں، خود کو بری کرنا ہے تو صاف کہیں لندن جائیدادوں میں آپ کا پیسہ شامل نہیں، آپ کو بتانا ہوگا اکاؤئنٹ سے ہونے والے اخراجات سے آپ کا کوئی تعلق نہیں، ثابت کرنا ہو گا کہ رقم منتقل کرنے کے اکاؤنٹ سے آپ کا تعلق نہیں۔جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ آپ مجھے پہلے ہی بری کر چکے ہیں، میں نے عدالت نہیں حکومت کے خلاف باتیں کیں ہیں۔جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ حکومت کو کچھ کہنا ہے تو باہر جاکر کہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ عدالت سے معذرت خواہ ہوں۔جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ معذرت کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، ہماری ایک ملاقات بھی ہوئی تھی۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ باہر کی باتیں نہ کریں لوگ غلط سمجھیں گے۔جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ آپ جذباتی ہوتے ہیں لیکن میں ابھی تک خاموش ہوں، جو پوچھا جائے کل سوچ کر اس کا جواب دیں۔سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے تین سوال پوچھ لیے۔ کیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹ سے مکمل لاتعلق ہیں؟۔ بیرون ملک جائیدادیں خریدنے کیلئے جو رقم باہر بھیجی گئی کیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اس سے کوئی قانونی تعلق نہیں؟۔ کیا جائیداد کی خریداری کیلئے جو اخراجات کیے گئے ان کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کوئی تعلق نہیں؟ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل ساڑھے نو بجے تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر