دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کے بیس کیمپ پر موبائل ٹاور نصب کردیا گیا

سکردو(نیشنل ٹائمز )دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کے بیس کیمپ پر موبائل ٹاور نصب کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اب کے ٹو پر بھی موبائل فون کا استعمال کیا جاسکے گا ، بارڈر ایریاز میں ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولت فراہم کرنے والے سرکاری ادارے اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے تعاون موبائل ٹاور نصب کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد چوٹی سر کرنے والے سیاحوں کو جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیات فراہم کرنا ہے۔موبائل ٹاور کی تنصیب سے مہم جوئی کے دوران کوہ پیماؤں کو نا صرف اپنی ٹیم کے ساتھ باہمی رابطوں میں آسانی ہوگی بلکہ کسی ہنگامی صورتحال میں کوہ پیماؤں کو متعلقہ حکام کی جانب سے بروقت امداد بھی فراہم کی جا سکے گی۔ علاوہ ازیں موبائل ٹاور کی تنصیب سے کوہ پیماؤں اور سیاحوں کیلئے اپنے دوستوں اور اہلخانہ سے رابطہ بھی ممکن ہوگا۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر