حکومت مسلسل بلنڈر کر رہی ہے اور سزا عوام کو مل رہی ہے

سکھر (نیشنل ٹائمز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت مسلسل بلنڈر کر رہی ہے اور سزا عوام کو مل رہی ہے ، کسی جماعت پر پابندی لگانے کی بات ہے تو اسمبلی میں آکر بات کریں ۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت نیب عدالت سکھر میں ہوئی ۔ خورشید شاہ سمیت دیگر افراد کو احتساب عدالت پیش کیا گیا ، مختصر پیشی کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 27اپریل تک ملتوی کر دی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اناڑی حکومت نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں ، معاشی حالات ہوں یا انتظامی صرف ناقص کارکردگی ہے ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں کسی جماعت پر پابندی لگانے کی بات ہے تو اسمبلی میں آئین ، ہم کہتے ہیں بیٹھ کر بات کرو مگر حکومت تیار نہیں ، حکومت کے ساتھ مل نہیں سکتے یہ عوام کا خون چوس رہے ہیں ، پر امید ہوں کہ پی ڈی ایم سے معاملات بن جائیں گے۔خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے عدالت پیش کیا گیا، خورشید شاہ 18ماہ سے نیب کی تحویل میں ہیں ۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر