لاہور (نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیاہے ، 22 اپریل کو ہونے والا اجلاس اب آج ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا جمعرات 22 اپریل کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہو گا۔خیال رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ فرانس کے سفیر کو نکالنے کے حوالے سے قرارداد آج پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔
کالعدم جماعت سے مذاکرات کامیاب، قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا



