پی آر اے کا تاریخی اقدام، پی آر اے کی جنرل کونسل نے پی آر اے آئین 2021کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پی آر اے کی جنرل کونسل نے پی آر اے آئین 2021کی منظوری دے دی۔ آئندہ الیکشن کے لئے رانا غلام قادر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ۔پی آر اے لسٹ کی سکروٹنی اور نئی ممبرشپ کے لئے صدر پی آر اے کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی کل تک عبوری لسٹ لگائے گی۔ پی آر اے عبوری لسٹ پر 21اپریل تک اعتراضات داخل کئے جاسکیں گے۔

22اپریل کو پی آر اے کی گورننگ باڈی کے آخری اجلا س میں اعتراضات کے جائزے اور حتمی منظوری کے بعد فائنل لسٹ جاری کردی جائے گی۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں ارشد وحید چوہدری ، طارق ملک اور سہیل عبدالناصر سمیت فوت ہونے والے ممبران پی آراے اور صحافیوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ پی آر اے کی دوسالہ مدت میں نہ صرف جامع آئین بڑی کامیابی ہے ، صدر پی آراے بہزادسلیمی جامع آئین کے تحت پی آراے ایک آزاد اور خودمختار صحافتی تنظیم کے طور پر صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مزید متحرک اور فعال کردار ادا کرے گی ۔

بہزادسلیمی پی آر اے کو دوسال میں ایسے ٹریک پر ڈال دیا ہے کہ اب اسے آگے ہی بڑھنا ہے ۔سیکرٹری جنرل پی آر اے ایم بی سومرو انیس اپریل 2021اسلام آباد (پ ر )صدر پی آر اے بہزادسلیمی کی زیرصدارت پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا میں منعقد ہوا ۔جو ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا۔ اجلاس میں تلاوت کلام پاک کے بعد ارشد وحید چوہدری ، طارق ملک اور سہیل عبدالناصر سمیت فوت ہونے والے ممبران پی آراے، دیگر صحافیوں اور ان کے عزیزواقارب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔صدر پی آر اے بہزاد سلیمی نے ممبران پی آر اے کی اجلاس میں آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

سیکرٹری جنرل پی آر اے ایم بی سومرو نے پی آر اے آئین 2021شق وار جنرل کونسل میں پیش کیا جس کی چند ترامیم کے ساتھ جنرل کونسل نے حتمی منظوری دے دی ۔ جنرل کونسل میں اراکین نے گہری دلچسپی لی اور دلائل کے ساتھ اجتماعی دانش سے ثابت کیا کہ پی آر اے صحافیوں کی وہ تنظیم ہے۔ جو ڈائیلاگ اور دلیل کی بنیاد پر ایک ایسا مضبوط پلیٹ فارم بن چکا ہے جو جلد ہی صحافیوں کے جائز حقوق کی وہ منزل پالے گا ۔جس کی کارکن صحافی تمنا کرتے ہیں ۔ فنانس سیکرٹری پی آر اے انتظار حیدری نے دوسالہ مالیاتی رپورٹ جنرل کونسل میں پیش کی جس کی کونسل نے منظوری دے دی ۔سیکرٹری اطلاعات علی شیر نے پی آر اے کی دوسالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جسے نہ صرف منظور کیا گیا بلکہ ارکان نے سراہا ۔ جنرل کونسل نے پی آر اے کے آئندہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیٹی کی منظوری دے دی ۔الیکشن کمیشن کے چیئرمین رانا غلام قادر جبکہ ممبران میں ناصر نقوی اور حامد حبیب شامل ہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے سربراہان الیکشن کمیٹی کی معاونت کریں گے ۔

پی آر اے جنرل کونسل نے پی آر اے باڈی کو ایک بار کے لئے ممبران کی سکروٹنی لسٹ تین روز کے اندر فائنل کرنے کی اجازت دے دی ۔ کل تک پی آر اے کی عبوری لسٹ پی آر اے آفس میں آویزاں کردی جائے گی اکیس اپریل کو لسٹ پر اعتراضات وصول کئے جائیں گے۔ بائیس اپریل کو پی آر اے کی باڈی اپنے آخری اجلاس میں پی آر اے کی حتمی لسٹ جاری کردے گی اور تمام پی آر اے کے معاملات کا کنٹرول انتخابات کے انعقاد تک الیکشن کمیٹی کے حوالے کردے گی ۔ جنرل کونسل سے صدارتی خطاب میں صدر پی آراے بہزاد سلیمی نے کہا کہ پی آر اے کی دوسالہ مدت میں نہ صرف جامع آئین بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے پی آراے کے جامع آئین کی تیاری اور منظوری پر آئینی کمیٹی ، گورننگ باڈی اور جنرل کونسل کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جامع آئین کے تحت پی آراے ایک آزاد اور خودمختار صحافتی تنظیم کے طور پر صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مزید متحرک اور فعال کردار ادا کرے گی ۔

سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو نے کہا ہم ایسی روایات چھوڑ کر جارہے ہیں جو آنے والی باڈی کی رہنمائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی دانش سے پی آر اے نے مشکل ترین حالات میں بھی ایسے فیصلے کئے جن کو نہ صرف صحافی برادری نے سراہا بلکہ پی آر اے نے دیگر صحافتی تنظیموں میں ممتاز مقام حاصل کیا ۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر