وزیر خارجہ کی ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور، جناب احمد علی الصایغ سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود شاہ محمود قریشی کی ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور، جناب احمد علی الصایغ (Ahmed Ali Al Sayegh) سے ملاقات۔اماراتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ، دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان یکساں مذہبی، ثقافتی اقدار،ان دو طرفہ مراسم کو مزید مضبوط اور مستحکم بناتی ہیں۔پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد، متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ پاکستان نے اپنی جغرافیائی معاشی ترجیحات پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ہمارے سفارت خانے “معاشی سفارت کاری” کو بروئے کار لا کر بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے وسیع تر، میّسر مواقعوں سے متعارف کروا رہے ہیں۔فریقین نے دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے،پاکستان اور یو اے ای کے درمیان، کاروباری وفود کے تبادلے اور اقتصادی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں، یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی ۔وزیر خارجہ نے اماراتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور، جناب احمد علی الصایغ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے مطلع کیا۔اماراتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور، احمد علی الصایغ نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دو طرفہ تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اپنی معاونت کا یقین دلایا۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر