وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے سینیئر وزیر اور بین الاقوامی ایکسپو 2020 کے کمشنر جنرل، شیخ نہان بن مبارک النہیان کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے سینیئر وزیر اور بین الاقوامی ایکسپو 2020 کے کمشنر جنرل، شیخ نہان بن مبارک النہیان کے ساتھ ملاقات۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔متحدہ عرب امارات کے سینئر وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور انہیں یو اے ای آمد پر خوش آمدید کہا۔پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ، کئ دہائیوں پر محیط، برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشیوزیر خارجہ نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی خصوصی کاوشوں کو سراہا۔وزیر خارجہ نے، کرونا وبا کے دوران ،یو اے ای حکومت کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر شیخ نہان بن مبارک النہیان اور اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔وزیرخارجہ نے اماراتی وزیر کو، اپنے گذشتہ روز کیے گئے دورہ ء ایکسپو 2020 ،کی بابت آگاہ کرتے ہوئے، بہترین انتظامات پر مبارکباد دی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ایکسپو 2020، میں، قابلِ رشک، پاکستانی پویلین کا قیام، پاکستان اور امارات کے بڑھتے ہوئے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔انشاء اللہ پاکستان شایانِ شان طریقے سے، اکتوبر میں منعقدہ اس بین الاقوامی نمائش (ایکسپو 2020) میں شرکت کریگا۔اماراتی سینیئر وزیر نے،متحد عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں،یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، اپنی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ماراتی وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے ،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین بڑھتے ہوئے دو طرفہ، برادرانہ تعلقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے، باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے اپنی بھرپور معاونت کا عندیہ دیا۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر