اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے ناقص کارکردگی اور سرکاری امور میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ناقص کارکردگی اور سرکاری امور میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے بیوروکریٹس کو برطرف کرنے کی کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزرا نے کابینہ اجلاس میں عوامی منصوبوں میں بعض بیوروکریٹس کو بڑی رکاوٹ اور ” ڈیڈووڈ‘ ‘ قرار دیاتھا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی ایسے بیورکریٹس کے خلاف برطرفی کی کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
وفاقی حکومت نے بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا



