حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کر کے غلط کیا، مراد علی شاہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کر کے غلط کیا۔اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سب کے دلوں میں رسول اکرم ﷺکی عزت اور جذبات ہیں، ناموس رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، کل لاہور میں جو کچھ ہوا اس کے رد عمل میں ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا، ہم نے سندھ میں مذہبی جماعتوں سے رابطے بھی کیے ہیں، ہمارے کسی بھی عمل سے دوسروں کو مشکلات نہیں ہونی چاہیئں، سندھ حکومت نے کہا ہے کہ کوئی شخص اپنی مرضی سے دکان بند کرنا چاہتا ہے تو اسے نہیں روکا جائے گا، پرامن طریقے سے جو احتجاج کرنا چاہتا ہے اسے نہیں روکیں گے۔ اگر امن و امان کی صورتحال پیدا ہوئی تو حفاظتی اقدامات کریں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کر کے غلط کیا، حکومت اب بھی صورتحال پر وقتی قابو پانے کے لیے ان سے معاہدہ کر لے گی اور غلط کرے گی، وقتی فائدہ لینے کے لیے ایسی کوئی چیز نہ کریں جو ممکن نہ ہو اور اس کا بعد میں اس کا نقصان ہو،اس معاملے پر بھی صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی والے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، ڈیل کی بات درست نہیں، خورشید شاہ ایک عرصہ سے جیل میں ہیں، ایک کامیاب منصوبہ جو کراچی کے لوگوں کو بجلی فراہم کر رہا ہے اس پر ریفرنس بنایا گیا، 68 والیمز پر مشتمل ریکارڈ عدالت میں لایا گیا ہے، 17،17ملزمان بنائے ہوئے ہیں تو کیس لمبا چلتا ہے، اتنے کا تو پاور پلانٹ نہیں تھا، جو منصوبہ بنایا تھا وہ ابھی بھی چل رہا ہے، منصوبے سے کراچی کے لیے 100 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، نیب کی انکوائری کی وجہ سے ہمیں پیسے نہیں مل رہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر