اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں نویں سے بارہویں کلاس تک سکول کل سے ایس او پیز کیساتھ کھولنے کا فیصلہ ہوا، پہلی سے آٹھویں کلاس تک سکول عید تک بند رہیں گے ۔اجلاس میں این سی او سی حکام کی سفارش پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، سکول نہ کھولیں جائیں تو بہتر ہو گا۔ تمام صوبائی وزرائے تعلیم کی جانب سے بورڈ کلاسز شروع کرنے کی سفارش پر نویں سے بارہویں کلاس کے تعلیمی ادارے کل سے ایس او پیز کیساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اے لیول اور او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن تعلیم جاری رہے گی ۔
نویں سے بارہویں کلاس تک سکول کل سے ایس او پیز کیساتھ کھولنے کا فیصلہ



