پشاور(نیشنل ٹائمز ) پاکستان کے معروف صحافی سلیم صافی کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کرد ی گئی۔ سلیم صافی کی والدہ کی نماز جنازہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلعی رشکئی میں ادا کی گئی ہے،نماز جنازہ میںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیراطلاعات کامران بنگش صوبائی ارکان اسمبلی اوردیگرنے شرکت کی۔واضح رہے کہ سلیم صافی کی والدہ گزشتہ روزانتقال کرگئی تھیں،مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب سمیت سیاست دانوں اور صحافیوں کی جانب سے سلیم صافی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا تھا۔
سلیم صافی کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کرد ی گئی



