ای۔سگریٹ کا بڑھتا ہوا رجحان صحت کے مسائل میں اضافے کا باعث ہے،ماہرین

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صحت کے حوالے سے درپیش خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں ای۔سگریٹ کے استعمال روکنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ ماہرین نے ان خیالات کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ ویبنار’پاکاتان میں ای۔سگریٹ کا استعمال، حقائق اور مفرضے‘ کے دوران اپنی آراء پیش کرتے ہوئے کیا۔آغا خان یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جاوید احمد نے شرکاء کو بتایا کہ تیس سے زیادہ ممالک میں پہلے ہی ای۔سگریٹ کے استعمال پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیکو ٹین کا استعمال دماغی نشوونما پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور خصوصاً نوجوانوں کے لیے اس کا استعمال نتہائی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای۔سگریٹ کے اشتہارات اور عوامی مقامات پر اس کے استعمال پر پابندی ہونی چاہئے تا کہ اس کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔یونین پاکستان کے نمائندہ خرم ہاشمی نے کہا کہ ان کی تنظیم ای۔سگریٹ کے مضر اثرات سے متعلق عوامی شعور کی بیداری کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہرین نے اس نوعیت کی مصنوعات کو انتہائی نقصان دہ قرار دیا ہے۔ اس رجحان کو روکنے اور راست اقدامات کے لئے نئی قانون سازی کی ضرورت ہے تاکہ صحت اور ماحول کو محفوظ بنایا جا سکے۔ایس ڈی پی آئی کے محمد وسیم جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ای۔سگر ٹس کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔ اسی طرح دنیا بھر میں اس کی تشہیر پر اربوں ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں جس کا تدارک ضروری ہے۔سوشل پالیسی سینٹر کے محمد صابر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ای۔سگریٹ کو روایتی سگریٹ کی طرح ٹیکسوں کے دائرے میں لایا جائے اور پاکستان میں اس کے استعمال کی شرح معلوم کرنے کے لیے سروے کیا جائے۔ ایس ڈی پی آئی کے سید واصف نقوی نے کہا کہ ہم اگلی نسل کو تمباکو کی مصنوعات کی جانب راغب کر رہے ہیں جو ایک افسوس ناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای۔سگریٹ صحت کے مسائل کا باعث ہی نہیں بلکہ اس کے استعمال سے قومی خزانے کو محصولات کی مد میں بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ 



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر