یہ توپھر ہونا ہی تھا ،فیصل واوڈا نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کے وکیل کا کہنا ہےکہ ان کے مؤکل نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔فیصل واوڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد ان کی نااہلی کی درخواست غیر مؤثر ہوگئی ہے۔فیصل واوڈا کے وکیل نے ان کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ عدالت میں بھی پیش کیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوہری شہریت کے معاملے پر نااہلی کیس کی سماعت ہورہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ بھی دیا ہے جس پر وہ سینیٹ الیکشن لڑرہے ہیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر