وزیر خارجہ کے اعزاز میں پاکستان بزنس کونسل دوبئی کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں پاکستان بزنس کونسل دوبئی کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔پاکستان بزنس کونسل دوبئی کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔وزیر خارجہ نے پاکستان بزنس کونسل دوبئی سے وابستہ کاروباری شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا کی توجہ پاکستان میں میسّر کثیر کاروباری مواقعوں کی طرف مبذول کروا رہا ہے۔قابلِ مسرت بات یہ ہے کہ کرونا عالمی وبائی صورتحال کے باوجود معاشی سفارت کاری کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ، یو اے ای کیساتھ ہمارے دو طرفہ کثیرالجہتی، تجارتی تعلقات میں روز بروز بہتری آ رہی ہے۔میرے اس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تجارتی روابط اور تعاون کا فروغ ہے۔مجھے خوشی ہے کہ پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے اور اپنی محنت اور لگن سے یہاں کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔ وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم اور افطار ڈنر کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضال محمود، قونصل جنرل دوبئی, احمد امجد علی اور سفارتخانے کے سینئر افسران بھی اس عشائیے میں “شریک تھے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر