اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیرا عظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت پر وزیراعظم عمران خان نے امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے۔حکومت اسلاموفوبیا اور توہین رسالت کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ پاکستان کی داخلی صورتحال پر کسی گستاخ رسول کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔ دنیا جان لے ناموس رسالت ہر مسلمان کوا پنی جان سے زیادہ عزیر ہے،اسلاموفوبیا اور توہین رسالت کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔
ناموس رسالت پر وزیراعظم عمران خان نے امت مسلمہ کی ترجمانی کی



