سینیٹ الیکشن کیلئے صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟جانیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے نمائندوں کے چناؤ کے لیے ووٹنگ صوبائی اسمبلیوں میں بھی ہوتی ہے لیکن یہ طریقہ کار کسی ایک پارٹی کے نشان پر ٹھپہ لگانے سے بہت مختلف ہوتا ہے۔صوبائی اسمبلیوں کے ارکان جنرل، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر تمام سینیٹ امیدواروں کو ووٹ دے سکتے ہیں لیکن ہر بیلٹ پیپر پر فاتح امیدوار کا تعین اس بات پر ہوتا ہے کہ اُسے ترجیحی لحاظ سے کس نمبر پر منتخب کیا گیا ہے۔اس عمل میں سب سے اہم کردار سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کا ہوتا ہے، مطلوبہ کوٹے سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار پہلے مرحلے میں کامیاب قرار پاتا ہے جب کہ اس کے اضافی ووٹ دوسری ترجیح پر رہنے والے امیدوار کو منتقل ہو جاتے ہیں۔ریجنل الیکشن کمشنر ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ فارمولے کے تحت صوبائی اسمبلیوں میں کامیابی کے لیے مطلوبہ ووٹوں کی تعداد مختلف ہوتی ہے، ان باریکیوں کا خیال نہ رکھنے والے اراکین اکثر اپنے ووٹ مسترد کروا بیٹھتے ہیں۔ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ سنگل ٹرانسفرایبل ووٹ فارمولا برطانوی ریاضی دان تھامس رائٹ ہل نے 1819 میں ایجاد کیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر