پالتو بلی انسانوں میں دماغی کینسر کا سبب بن سکتی ہے، سائنسدانوں کی نئی تحقیق

بلیوں کو گھروں میں بہ طور پالتو جانور پالنے کا رجحان ہمارے معاشرے میں بھی بہت عام ہے۔ امرا پرشین بلی پالتے ہیں تو غریب افراد گلی محلوں میں گھومنے والی بلی کے لیے گھر میں ہی ایک کونا مختص کردیتے ہیں۔ بلی ایک ایسا بن بلایا مہمان ہے جو پالتو نہ ہوتے ہوئے بھی آپ کے گھر میں ہر وقت براجمان رہتا ہے۔ اورجانوروں سے محبت کرنے والا کوئی بھی فرد اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ موہنی سی صورت والے اس معصوم جانور کو بیماریوں کے پھیلائو کا ذمے دار قرار دیا جائے۔ بلیوں اور ان کے بالوں سے الرجی کی باتیں تو زبان زدو عام ہیں، لیکن نئی امریکی تحقیق نے بلی کو سنگین دماغی عارضے کا ممکنہ محرک بھی قرار دے دیا ہے۔امریکی ادارے’سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن‘کےاعداد و شمار کے مطابق تقریبا 4 کروڑ امریکیوں کے دماغ میں ایک پیرا سائٹ (طفیلیہ) Toxoplasma gondii پرورش پا رہا ہے جو کہ انسانوں میں برین کینسر اور سِکروفیرینا(مالیخولیا) کا سبب ہے۔اس تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر روبرٹزکی کا کہنا ہے کہ یہ طفیلیا پالتو بلیوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ امریکن کینسر سوساسائٹی کی تحقیق کے مطابق ہم نے اس طرف جانب ٹاکسو پلازموسس (ایک قِسم کا اعصابی نِظام کا عارضہ جو ریشوں میں یک کیسہ طفیلیوں کی کثرت کے سبب پیدا ہو جاتا ہے) کی وجہ سے توجہ دی، کیوں کہ اس بیماری کا سبب ٹاکسو پلازما نامی طفیلیا ہے، جو کہ درج بالا طفیلیے کے متوازی انسانی دماغ میں پرورش پاتے ہوئے برین کینسر یا رسولی بننے کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ دو مختلف مطالعوں سے ان دونوں طفیلیوں کے درمیان واضح ربط ظاہر ہوتا ہے ۔ لیکن اس اسٹدی سے ان پیراسائٹس اور دماغ کے کینسر کے درمیان ربط کے ٹھوس شواہد ابھی تک نہیں مل سکے ہیں، جس کے لیے مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کوپن ہیگن یونیورسٹی کے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ بلی کے پیشاب میں پایا جانے وال طفیلیہ Toxoplasma gondii عموما بےضرر ہوتا ہے، لیکن کچے گوشت کی بدولت یہ انسانوں میں منقتل ہوکر انہیں مالیخولیا (دماغی بیماری) میں مبتلا کرسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر