برطانیہ اور جنوبی افریقہ کا ’تبدیل شدہ وائرس‘ پاکستان میں پھیل رہا ہے، تحقیق

کراچی(نیشنل ٹائمز) ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے تحت کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کورونا وائرس (کووڈ 19)کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے کیونکہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ کا جینیاتی طور پر تبدیل شدہ وائرس پاکستان میں پھیل رہا ہے۔ کسی ممکنہ خطرناک صورت حال سے پچنے کےلیے اس وبائی صورتِ حال پر فوراً قابو پانے کی ضرورت ہے۔یہ بات بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کومسٹیک کے کوآرڈی نیٹر جنرل، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے جمعرات کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی اور جمیل الرحمن سینٹر فار جینوم ریسرچ کے کووِڈ 19 سے متعلق تحقیقی پروجیکٹس کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی نئی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس مثبت کیسز کے 50 فیصد کیسز برطانیہ کے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ وائرس ہیں جبکہ 25 فیصد جنوبی افریقہ کے وائرس سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال کا سبب حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ وائرس بہت طاقتور ہیں جو بہت مختصر وقت میں ملک کی بڑی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔انہوں نے تحقیقی سطح پر وائرس کی جینیاتی تبدیلی کی نگرانی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے وائرس سے متعلق دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ یہ وائرس اُن لوگوں کو بھی متاثر کرتا ہے جنہیں پہلے سے ویکسین لگ چکی ہوتی ہے۔پروفیسر اقبال چوہدری نے بھارت میں کرونا کی پھیلاؤ پر تشوش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کرونا وائرس نہ صرف متعدی ہے بلکہ اس کی تشخیص بھی مشکل ہے یعنی جدید تجزیاتی سہولت (RT-PCR-based assays) سے بھی وائرس کے موجود ہونے یا نہ ہونے (منفی یا مثبت) کی تصدیق نہیں ہوپاتی۔انہوں نے کہا کہ بھارت جیسی صورتِ حال اُن ممالک میں بھی پیدا ہوسکتی ہے جہاں جینیاتی سطح پر تحقیقی سہولیات کم ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر