وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلوں سے متعلق اہم پیش رفت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔شوکت ترین نے رینٹل پاور منصوبے ساہوال اور پیرا غائب ریفرنس میں جلد سماعت کی درخواست دی ہے، جس پر عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو نیب اپیلیں کورونا پالیسی کے مطابق مقرر کرنے کی ہدایت کی۔رجسٹرار ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف دو نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی۔ساہووال رینٹل پاور اور پیرا غائب ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین کی بریت کے خلاف اپیلیں زیر التوا ہیں، اور عدالت نے شوکت ترین ، پرویز اشرف و دیگر ملزمان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020 کے ملزمان بریت کے دو فیصلوں کو چیلنج کیا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر