اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے مظاہروں کے دوران فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس نے حکومت کو بلیک میل کرنے کی منظم پرتشدد مہم کا مقابلہ کیاجس کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار شہید اور 600زخمی ہوئے۔ہماری قوم ان ہیروز کی مقروض ہے،شہدا کے خاندانوں کا مکمل خیال رکھیں گے ۔
وزیراعظم عمران خان کا پولیس فورس کو خراج تحسین



