وزیراعظم کی ترجیح ملک کا پسا ہوا طبقہ ہے، شہباز گِل

سلا م آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہناہے کہ وزیراعظم کی ترجیح ملک کاپسا ہواطبقہ ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کاکہنا تھا کہ اشرافیہ نے ملک کوتباہ کیاہے اورطاقت کااستعمال کرے سارا سسٹم تباہ کردیا ہے ، اسے ایک دم سے ٹھیک نہیں کیا جاسکتاہے، اسے ٹھیک کرنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔وزیراعظم عمران خان کی ترجیح ملک کاپسہ ہواطبقہ ہے ،کیوںکہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ ملک کا اہم شہری پسہ ہوا طبقہ ہے۔معاون خصوصی نے کہاوزیراعظم عمران خان ہمیشہ کی طرح سندھ کے عوام کی دادرسی کیلئے پہنچے ہیں،پیپلزپارٹی وفاق کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے، عوام کے پیسے پر عیاشیاں کرنے والوں کو سندھ کی ترقی دیکھی نہیں جارہی ۔شہباز گل نے کہ وزیراعظم کا 446ارب روپے کاپیکج سندھ میں خوشحالی لائے گا،منصوبے کے تحت 306 کلومیٹر لمبی سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کی جائے گی،ترقیاتی پیکج کے تحت ترجیحی اضلاع میں تعلیم و ہنر کو اہمیت دی جائے گی،جس کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنایا جائے گا، سندھ کی 2 لاکھ ایکڑ اراضی بحال کی جائے گی ۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر