لاہور(نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نیب کے ٹاو¿ٹ شہزاد اکبرنے مجھے آج کثرت سے یاد کیا ہے ان سے کہوں گا کہ شہزاد اکبر صاحب آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے، آپ کو انجام تک پہنچائیں گے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر صاحب ذلالت آپ کا مقدر ہے،براڈ شیٹ میں آپ نے کمیشن کھایاہے اورآپ برطانیہ کی عدالتوں میں بھی زلیل ہورہے ہیں، آپ کو سپین میں اہلیہ کی طرف سے وراثت میں جائیداد ملی،ہم کاغذ لہرائیں گے نہیں، ہتھکڑی لگے گی سیدھے جیل جاو گے۔27اپریل تک ہمارے پاس حکم امتناع ہے،اگر کوئی غیر قانونی حر کت کی گئی تو ہم استغاثہ تیار کررہے ہیں۔
شہزاد اکبر صاحب آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے، آپ کو انجام تک پہنچائیں گے



