نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا پورا موقع دیں گے، عمران خان

سکھر (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اندرون سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ ہے یہاں میں نے بہت غربت دیکھی ہے، یہاں کے لوگ پیچھے رہ گئے ہیں، یہاں بنیادی حقوق کی عدم فراہمی اور طاقتور کا ظلم نظر آتا ہے۔اندرون سندھ آگے جانے کی بجائے مزید پیچھے جا رہا ہے۔ سندھ کیلئے 445 ارب کا پیکج ادھر ادھر سے پیسے کھینچ کر تیار کیا۔22فیصد آباد ی کے لئے احساس پروگرام کا 33فیصد فنڈ سندھ کے لوگوں پر خرچ ہوگا۔ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا پورا موقع دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضروری ہے کہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں، وہ اپنا کاروبار کریں، جو بھی اپنا سیٹ اپ بنائے گا، ہماری حکومت کوشش کرے گی کہ انہیں سود کے بغیر قرضے دیئے جائیں۔ ہم پوری کوشش کریںگے کہ سندھ کے لوگوں کی مدد کریں۔نوجوانوں کو ہنر سکھادیں تو یہ آبادی ہمارا اثاثہ بن جائے گی۔انہوں نے کہا حکومت ملی تو ملک پر تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ چڑھا ہوا تھا، ہم نے ڈھائی سال میں 35 ہزارارب روپے واپس کیے۔ ملک کا زیادہ تر پیسہ قرض اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہوا۔پنجا ب میں مافیا کے ساتھ لڑنے میں مصروف رہا اس لئے سندھ میں ٹائم گزارنے کا موقع نہیں ملا۔نیوز ی لینڈ کی آبادی پچاس سے ساٹھ لاکھ تک ہے مگر وہاں کھیلوں کے گراونڈ ہمارے ملک سے زیادہ ہیں حالا نکہ ہماری آبادی ان سے کئی گنا زیادہ ہے ۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر