آر ٹی ایس بٹھا کر وزیراعظم بننے والاعمران خان بغض نواز اور شہباز میں جھلس رہا ہے،مریم اورنگزیب کی گہری چوٹ

لاہور(نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ( ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آر ٹی ایس بٹھا کر وزیراعظم بننے والاعمران خان بغض نواز اور شہباز میں جھلس رہا ہے،بتایا جائے کہ ڈسکہ الیکشن میںکس نے پریزائیڈنگ افسران کو اغوا کیاتھا،چوروں اور نالائقوں کا ٹولہ دہری شہریت رکھتا ہے، ان سب کو ای سی ایل میں ڈالا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سرپرستی میں شہزاد اکبر نے شریف خاندان کے رائیونڈ والا گھر گرانے کی پلاننگ کی اور شہزاد اکبر نے بورڈ آف ریونیوکے افسران کو یرغمال بنا کر راتوں رات ریکارڈ میں خفیہ طور پرجعلسازی کرکے اس تبدیل کیا ۔لینڈ ریونیو کے افسران نے منع بھی کیا یہ نہ کریں ورنہ ریکارڈ چیلنج ہوجائے گا ۔ حکومت کو کرپشن کا ایک ڈھیلا نہیں ملا تو نیچ اور گھٹیا حرکت پر اتر آئے۔انہوں نے بتا یا کہ وہ تمام دستاویزات موجود ہیں جن پر راتوں رات تبدیلی کی گئی،30 سال میں کسی نے اس ملکیت کی خریدوفروخت اور تعمیر پر اعتراض نہیں کیا،ہم نے عدالت میں 1992 سے شریف خاندان کی ملکیت کی تمام دستاویزات جمع کرائیں ہیں، عدالت کی جانب سے انہیں روک دیا گیا ورنہ ان لوگوں نے رات کوگھرگرانے کا پورا پلان بنایا گیا تھا۔ شرم کریں، حیا کریں، آپ کو پلان بھی صحیح طریقے سے بنانا نہیں آتا۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر