کراچی(نیشنل ٹائمز )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سند ھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ مرد م شماری پر سب سے زیادہ اعتراض ایم کیو ایم کو تھامگر اس معاملے پر اکیلی پیپلز پارٹی لڑرہی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مردم شماری پراعتراض تھاانھوں نے بھی نتائج کو تسلیم کیا ، انہیں کراچی سے سب سے زیادہ مینڈیٹ ملاتھا ۔ہم عوام کی بہتری کے لئے مکمل طور پر وفاق سے تعاون کرنے کو تیار ہیں،مگروفاق میں جو بجٹ بنتا ہے سندھ کیلئے کوئی حصہ نہیں رکھا جاتا،ان کی زیادہ تر میٹنگز میں بیورو کریٹس کو مدعو کیا جاتا ہے ۔جتنے بھی ترقی کے پروگرام ہیں ان میںسندھ حکومت وفاق کےساتھ ہے۔
مردم شماری کے معاملے پرپیپلز پارٹی اکیلی لڑ رہی ہے، ناصرشاہ



