گنجا پن دور کرنے کے لیے سائنسدانوں نے سب سے انوکھا علاج ڈھونڈ نکالا

نیویارک(نیشنل ٹائمز) گنجا پن دور کرنے کے لیے امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا انوکھا علاج ڈھونڈ نکالا ہے کہ سن کر ہی مرد ناک بند کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ علاج ایک صحت مند آدمی کی مقعد کے بیکٹیریا کا مریض کے جسم میں ٹرانسپلانٹ کرنا ہے۔ امریکی کی کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا دریافت کردہ یہ طریقہ علاج آٹو امیون میں بگاڑ کے سبب لاحق ہونے والی بیماری ’ایلوپیشیا‘ کا علاج ہے جس میں مردوں کے بال گر جاتے ہیں۔ یونیورسٹی کے سائنسدان اس طریقہ علاج کے کلینیکل ٹرائیلز کر رہے ہیں جن کے حیران کن نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے جن لوگوں پر تجربات کیے ان میں ایک 38سالہ مریض بھی تھا جسے 10سال قبل ایلوپیشیا کا عارضہ لاحق ہوا اور ا س کے پورے جسم کے بال جھڑ گئے۔ جب ایک صحت مند آدمی کے پاخانہ اس کے جسم میں داخل کیا گیا تو چند ہفتوں میں ہی اس کے پورے جسم کے بال واپس اگنا شروع ہو گئے اور اب اس کے علاج کو 3سال گزر چکے ہیں اور اس کے جسم کے بال صحت مندی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر فینٹن کا کہنا تھا کہ اس طریقہ علاج کے تجربات اور صحت مند مریضوں پر اس کے اثرات کی نگرانی 2023ءتک کی جائے گی اور پھر اس کے حتمی نتائج سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر