اداکارہ سارہ خان کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

استنبول(نیشنل ٹائمز)اداکارہ سارہ خان کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر کی جانب سے سارہ خان کی تصویر شیئر کی گئی جس میں انہیں اسپتال کے بیڈ پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے۔گلوکار فلک شبیر نے اسٹوری کا کیپشن درج کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ سارہ کی طبیعت ناساز ہے۔تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اداکارہ کو کیا ہوا ہے اور انہیں کس وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سارہ اور فلک کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اطلاع کی گئی تھی کہ وہ استنبول میں ہیں جہاں کورونا کے باعث لگائے گئے سخت کرفیو کے باعث دونوں پھنس گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ سارہ اور فلک ہنی مون منانے استنبول گئے تھے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کی طبیعت تُرکی میں خراب ہوئی ہے یا پھر وہ پاکستان واپس آگئی ہیں۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر