راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)سی پی او محمد احسن یونس کا لیاقت باغ کا دورہ۔سی پی او نے ڈیوٹی پوائنٹس کو چیک کیااورڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاران کو ہدایات دیں ۔ لیاقت باغ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں فلیگ مارچ کی ہدایت کی ، جبکہ بتا یا گیا کہ مشتبہ افراد کی چیکنگ و گرفتاری کے ساتھ مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔کسی بھی شخص یا جماعت کو مذہب کی آڑ میں بد امنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پُر عزم ہے۔ امن و امان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔
سی پی او محمد احسن یونس کا لیاقت باغ کا دورہ



